ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دلتوں اور گؤرکشکو ں پرمودی کا بیان فلمی ڈائیلاگ جیساہے؛ شیوسیناکے ایم پی سنجے راوت نے کیافرضی گؤرکشک بڑھنے پرسوال

دلتوں اور گؤرکشکو ں پرمودی کا بیان فلمی ڈائیلاگ جیساہے؛ شیوسیناکے ایم پی سنجے راوت نے کیافرضی گؤرکشک بڑھنے پرسوال

Wed, 10 Aug 2016 02:57:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9 اگست/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کے گؤرکشک اور دلتوں کو لے کر حال میں آئے بیانات کو شیو سینا نے فلمی ڈائیلاگ جیسابتایاہے۔شیوسینا کے ایم پی سنجے راوت نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم مودی کو فرضی گؤرکشکو ں کی فہرست سامنے لاناچاہئے۔سنجے راوت نے کہاکہ جس تنظیم میں 80فیصدفرضی گؤرکشک ہیں۔یہ فرضی لوگ کون ہیں؟۔ ان کی پوری فہرست وزیر اعظم کو لوگوں کے سامنے لانی چاہئے،یہ پہلا مطالبہ ہے۔آج تک 2-3سال میں یہ فرضی لوگ یہ گورکھ دھندہ کررہے تھے،اب تک سامنے کیوں نہیں آیا؟۔ پیچھے کون لوگ ہیں؟۔ اگر حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے تو وہ بھی سامنے آنا چاہئے،لہٰذا چاہے فرضی تاجر ہو، چاہے گؤرکشک ہوں،اس ملک میں فرضی کچھ نہیں چلے گا۔ ہمیں ابھی تک لگتاتھاکہ تمام گؤرکشک وشو ہندو پریشد کے ہیں، آر ایس ایس کے ہیں،بجرنگ دل کے ہندوسینا کے لوگ ہیں،سادھو سنتوں کے لوگ ہیں لیکن وزیر اعظم کہتے ہیں کہ فرضی لوگ ہیں تو مجھ کو یہ مسئلہ بہت سنگین اور بڑا لگتا ہے۔ ہندو محافظ کے نام پروزیراعظم کو فرضی لگتا ہے تو یہ بڑا مسئلہ ہے۔دوسال کے بعد وزیر اعظم کو لگا، یہ سوال اٹھا ہے کہ کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟۔اس کے جواب میں سنجے راوت نے کہا کہ دو سال میں ہی کیوں پیدا ہو گئے؟ یہ سوال ہم نے اٹھایا تھا کہ دو سال میں ہی یہ ہزاروں لاکھوں گؤرکشک کیسے پیدا ہو گئے؟۔ اس بارے میں تحقیقات ہونی چاہئے،اگر یہ فرضی ہے تو ہم نہیں مانتے کہ فرضی ہوں گے،اس میں گؤرکشا احترام کا موضوع ہے،اس میں کچھ غیر سماجی عناصر گھس گئے ہوں گے لیکن جو80فیصد کی بات کہی ہے،اس پر تنازع ہو سکتا ہے۔سوال وزیر اعظم نے گورکشک ہی نہیں دلتوں کو لے کر بھی بیان دیا ہے کہ مجھ کو گولی مارلو، دلتوں پر ظلم مت کرو،کس طرح دیکھتے ہیں اس بیان کو؟سنجے راوت نے کہا دلتوں کے ساتھ اگر وہ کشمیری پنڈتوں کا بھی نام شامل کردیتے کہ کشمیری پنڈتوں کو گولی مت مارو،دلتوں کو گولی مت مارو تو شیوسینا کو بہت مزاآتا،اس طرح کے ڈائیلاگ ہم نے فلمی پردے پر سنے ہیں۔وزیر اعظم کا اپناوقار ہے۔وزیر اعظم کے منہ سے گولی مارنے کی بات اچھی نہیں لگی ہے،اب تک لوگوں کو سلیم جاوید کے ڈائیلاگ میں ایسی باتیں اچھی لگتی ہیں،وزیر اعظم ملک کی سالمیت ہیں،قوم کی سالمیت ہیں،ہمارے وزیر اعظم کو کاروائی کی بات کرنی چاہئے،گولی مارنے سے کچھ نہیں ہوگا،ملک کو ان کے بیان سے دکھ ہوا ہے،ہم وزیر اعظم کوترجیح دیتے ہیں،چاہتے ہیں کہ وہ 25سال راج کریں۔


Share: